Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • شام کی عوامی رضاکار فورس کا دستہ عفرین میں داخل

شام کی عوامی رضاکار فورس کے دستے عفرین شہر کے مرکزی علاقے میں داخل ہوگئے جہاں عام شہریوں نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق شام کی عوامی رضاکار فورس کے دستے ترک فوج کی تمام تر کوششوں کے باوجود عفرین شہر کے مرکزی چوراہے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔عوامی رضاکار فورس کے دستے کی آمد کے بعد بڑی تعداد میں عام لوگ عفرین کے مرکزی چوراہے پر جمع ہوئے اور انہوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔عفرین کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ شام کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہم ترک فوج اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں کو شہر پر تسلط کی اجازت نہیں دیں گے اور جارحین کو ذلت و رسوائی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔شامی فوج سے وابستہ عوامی رضاکار فورس کے دستے کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد ترک فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے عفرین شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ترک فوج نے شام کے اس علاقے میں بیس جنوری سے شاخ زیتون کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جسے شام کی حکومت نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ٹیگس