Feb ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر شام کی تاکید

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے دہشت گردوں کے لئے مغربی ملکوں کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنی سرزمین میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا

شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبردی ہے کہ شامی مندوب بشارجعفری نے سلامتی کونسل میں شام سے متعلق سوئیڈ ن اور کویت کی قرارداد کی منظوری کے بعد کہ جس میں تیس روزہ فائربندی کی بات کی گئی ہے کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران دہشت گردوں نے دمشق پر ہزاروں مارٹر گولے فائر کئے ہیں جن میں دسیوں شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلال احمر کے بھی کارکن شامل ہیں -

اقوام متحدہ میں شامی مندوب نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود مغربی ممالک دہشت گردوں کی حمایت کے لئے ہر طرح کا حربہ استعمال کررہےہیں -

ان کا کہنا تھا کہ مغربی نمائندے شام میں عارضی فائربندی پر مسلسل زور دے رہے ہیں حالانکہ ان کا مقصد دہشت گردوں کو بچانا ہے -

بشار جعفری نے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کے خلاف اقوام متحدہ کی دیگر قراردادوں پر عمل درآمد کے حق میں نہیں ہیں - شامی مندوب نے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے مغربی ملکوں کی حمایت کے باوجود دمشق کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ دہشت گردی کا صفایا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے -

 

ٹیگس