ایرانی عوام کے لئے ٹرمپ کی وہ " مدد" جس کا وعدہ کرکے وہ ایرانی عوام سے بغاوت کی اپیل کرتے رہے ہیں
ایران کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران جانی و مالی نقصانات کی صورتحال انتہائی سنگین رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں بچوں اور شہریوں کی شہادتیں ہوئیں ہیں۔
سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق اب تک 208 بچے اور کم عمر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بڑی تعداد 18 سال سے کم عمر افراد کی ہے۔
وزارتِ صحت نے بتایا کہ اس عرصے میں 21 طبی عملے کے افراد بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ درجنوں ایمبولینسز اور ایمرجنسی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متعدد اسپتالوں اور طبی مراکز کو خالی کرنا پڑا، جبکہ سینکڑوں سرجریز بھی کی گئیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت تہران اور ہرمزگان شامل ہیں۔
مجموعی طور پر یہ اعداد و شمار جنگ کے انسانی نقصان اور صحت کے شعبے پر پڑنے والے شدید اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel