سپاہ: بچوں کی قاتل حکومت نے نسل کشی میں سبھی ممنوعہ حدیں پار کرلی ہیں
پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے تازہ اعلامیہ میں آپریشن وعدہ صادق 4 کا حوالہ دیتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن وعدہ صادق کے تعلق سے اپنے تازہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نےعلاقے میں جنگ کے ماحول اور ابلاغیاتی ذرائع کی توجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا اورخود اس کی مسلط کردہ جنگ پر مرکوز ہونے سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان اور فلسطین میں عام شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے اورسبھی ممنوعہ حدیں پار کرلیں۔
سپاہ پاسداران نے اپنے اس اعلامیہ میں صیہونی حکومت کی جرائم پیشہ فوج کو خبردار کیا ہے کہ لبنان اور فلسطین میں عام شہریوں کے خلاف جرائم جاری رہنے کی صورت میں، شمالی مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی میں دشمن افوج کے مراکز پرسنگین میزائل اور ڈرون حملے کئے جائيں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel