Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب کے مرکز پر ایران کا میزائل حملہ

 ابلاغیاتی ذرائع نے غاصب صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب کے مختلف علاقوں پرایران کے میزائل حملوں کی خبر دی ہے

سحرنیوز/ایران: صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد، تل ابیب اورمقبوضہ فلسطین کے مرکز میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
  اسرائیلی حکومت کی ایمرجنسی میڈیکل سروس نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے مختلف علاقوں پر ایرانی میزائل گرے ہیں اور ایمرجنسی میڈیکل سروس کے کارکن ان علاقوں کے لئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کے مختلف علاقوں سے دھوئيں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ 
 بتایا گیا ہے کہ تل ابیب کے 8 علاقوں پرایرانی میزائل گرے ہیں اور ایک عمارت براہ راست نشانہ بنی ہے۔
 صیہونی حکومت کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کلسٹر وار ہیڈ لیجانے والے میزائل استعمال کئے گئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس