Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • شام میں 783 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی تائید و تصدیق کی ہے کہ تحریر الشام ( جبهه النصره ) کے 783 دہشت گرد گزشتہ مہینے کے دوران شام کےصوبوں حماه ، ادلب اور حلب میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے دہشت گرد گروہ تحریرالشام کے اعداد وشمار کے دفتر نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماه، ادلب اور حلب میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران تحریر الشام ( جبهه النصره ) کے 783 دہشت گرد ہلاک اور 1329 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

اس بیان کے مطابق  گزشتہ 10 روز میں دہشت گردوں کی آپس میں ہونے والی جھڑپوں میں دونوں جانب سے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شام میں دہشت گرد گروہ احرار الشام اور نورالدین الزنکی نے 25 فروری کو تحریر الشام کی جانب سے ان کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی خبر کے بعد شام کو آزاد کرنے والے گروہ کے نام سے آپس میں نیا اتحاد قائم کر لیا تھا۔

شام میں شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کے بعد صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے سرکردہ عناصر کے مابین اختلافات بڑھ گئے۔

ٹیگس