Mar ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی پیشقدمی

شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزادا کرالیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے تیزی کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے، مشرقی غوطہ کے علاقوں اوتایا، نشابیہ اور حزرما کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہےرپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ شامی فوج کے جوان شیفونیہ ٹاؤن اور حرزما کے مشرق میں واقع ایک صنعتی یونٹ میں تعنیات ہوگئے ہیں۔دہشت گردوں کے حامی ذرائع نے بھی مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی پیشقدمی کی تصدیق کردی ہے۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد گروہ بدستور عام شہریوں کو محفوظ راہداری کی جانب  جانے سے روک رہے ہیں تاکہ انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہیں ۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر محفوظ راہداری کی جانب جانے راستوں پر مسلسل راکٹ برسا رہے ہیں۔مشرقی غوطہ میں موجود دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق پر بھی کئی راکٹ فائر کئے ہیں جس میں عام شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتے کی شب مشرقی غوطہ سے شام کے دارالحکومت دمشق پر اکیس راکٹ فائر کیے ہیں جو نواحی علاقے حرستان ٹاؤن پر گرے ہیںدہشت گردوں کے راکٹ حملے میں متعدد مکانات تباہ اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔شام میں تیس روزہ جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد کی منطوری کے بعد سے اب تک دہشت گرد گروہ دمشق اور اس کے نواحی علاقوں پر ڈھائی سو سے زیادہ راکٹ فائر کر چکے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج مشرقی غوطہ میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے اور اس نے مزید دو علاقوں حوش الصالحیہ اور تل فرزات کو بھی شدید لڑائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔شامی فوج نے مشرقی غوطہ  میں کارروائی سے پہلے علاقے میں ہیلی کاپٹروں سے ایسے پمفلٹ گرائے تھے جن پر اس علاقے سے عام شہریوں کے باہر نکلنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ان پمفلٹوں میں جو طریقے بیان کئے گئے ہیں وہ غیر فوجیوں سے متعلق ہیں تاکہ وہ مشرقی غوطہ  سے باہر نکلنے کے لئے امن راہداری تک پہنچ سکیں اور وہاں سے وہ الوافدین کیمپ کی طرف جا سکیں۔

ٹیگس