شامی فوج کی تیز رفتار پیش قدمی
شام کے علاقے غوطہ شرقی میں شامی فوج کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے اور اس نے مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شامی فوج نے چند گھنٹوں کے اندر غوطہ شرقی میں الصالحہ کے مغرب میں بیت نایم نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔اس سے قبل شامی فوج نے الشیفونیہ اور شہر دوما کی گذرگاہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیس سے زائد ان عام شہریوں کو بھی رہا کرا لیا گیا جن کو دہشت گردوں نے نایم کے علاقے سے اغوا کر لیا تھا۔العب کی زرعی اراضی بھی شامی فوج کی دستر س میں آگئی ہیں ۔ العب ہی وہ علاقہ ہے کہ جہاں دہشت گرد گروہوں کے ہیڈکوارٹر ہیں اور ہتھیاروں کے گودام اور بڑی جیل بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ چالیس فیصد علاقوں کو شامی فوج نے آزاد کرا لیا ہے جبکہ اس کی تیز رفتار پیش قدمی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔