دمشق کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ
Mar ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس میں دو عام شہری جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نے پیر کو دمشق کے تشرین اسپتال پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہو گئے-
روسی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران مسلح گروہوں نے کم سے کم تیرہ بار فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے-
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فائربندی کی خلاف ورزیاں لاذقیہ، حلب اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں کی گئیں-
سلامتی کونسل سے جب سے تیس روزہ فائربندی سے متعلق قرارداد منظور کی ہے اس وقت سے اب تک دہشت گرد گروہ دمشق کے رہائشی علاقوں پر دو سو پچاس مارٹر گولے فائر کر چکے ہیں-