Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • شامی فوج کا مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

شامی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور دہشت گرد مختلف علاقوں سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا دارالحکومت دمشق کے قریب واقع علاقے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں پیشقدمی جاری ہے اور آئندہ دو دن شامی فوج کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

مشرقی غوطہ سے دہشت گرد دارالحکومت دمشق پر اکثر راکٹ فائر کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس