کابل حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
کابل میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی صبح کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں دو عام شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ آور سیکورٹی فورس کے مرکز میں گھس کر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن ہدف تک پہنچنے سے پہلے دھماکہ کردیا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔گزشتہ ماہ کابل کے انٹر کانٹینینٹل ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں تینتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔