ایران صرف اپنے لئے نہیں بلکہ علاقے اور مسلمانوں کی سلامتی کے لئے جنگ کررہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کواٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران صرف اپنے لئے نہیں بلکہ علاقے اور مسلمانوں کی سلامتی کے لئے بھی جنگ کررہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کواٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایران آج اپنے ملک و قوم کی پائیدار اور سلامتی کے لئے جنگ کررہا ہے۔
انھوں نے دشمنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ تم بھاگ رہے ہو،اس لئے کہ تم نے حملہ شروع کرکے خود کشی کا راستہ اختیار کیا ہے۔
کرنل ذوالفقاری نے کہا ہے کہ البتہ آج ایران صرف اپنے دفاع میں ہی نہیں بلکہ علاقے اور مسلمانوں کی سلامتی کے لئے بھی جنگ کررہا ہے۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بہت بڑا کام کرہا ہے۔ ہماری توجہ اپنی سرزمین اور علاقے کی سلامتی پر مرکوز ہے اور اس کا نتیجہ دیکھو کہ ہم طاقت کی زبان میں تم سے بات کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران علاقے میں سلامتی قائم کرہا ہے اورایرانی قوم نیزمسلح افواج کی دلاوری کی تعریف میں شاہنامے لکھے جاسکتے ہیں۔
خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے امریکی و صیہونی دشمنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ علاقے میں تمھارا کوئی اعتباراورحیثیت باقی نہیں بچی ہے۔ ہماری مسلح افواج کی دانشمندانہ طاقت وتوانائی سے تمھارے سر پر جو آسمان ہے اس پر ہمارا کنٹرول ہے۔ اس کو ہم نے ثابت کردیا ہے۔
انھوں نے امریکا اور صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر تم ہماری بنیادی تنصیبات پر حملہ کروگے تو ہم تمھارے زیادہ اہم بنیادی ڈھانچوں پر اس سے شدید ترحملے کریں گے۔
ہم طاقتور ہیں اور طاقتور رہیں گے ۔۔۔۔ بہ اذن اللہ۔۔۔ وَ مَا النَّصْرُ إلَّا مِنْ عِنْدِ اللّہ العَزِيزِ الحَكِيمِ.
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel