سعودی عرب کی یمن پر جاری وحشیانہ بمباری
Mar ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی اداروں نے ڈرامائی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 6 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
گذشتہ تین سال سے یمن پر سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے ظلم و بربریت میں اسرائيل کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔