غزہ میں جمعے کو ملین مارچ کی اپیل
Mar ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں کو صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور استقامت کی علامت قرار دیا ہے۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز کئے جانے والے مظاہروں کا مقصد فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق پر زور دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے مظاہروں کے ذریعے واضح کر دیں گے کہ وہ اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حماس سمیت مختلف فلسطینی تنظیموں نے آئندہ جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب ملین مارچ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد جلاوطن فلسطینیوں کی واپسی کے حق کی حمایت کرنا ہے۔