Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں مسلسل خونریزی، شہداء کی تعداد 66,055 تک جا پہنچی

غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اور جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد چھیاسٹھ ہزار پچپن تک پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد افراد شہید اور دوسو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
ان شہداء میں سے پانچ وہ فلسطینی ہیں جو خوراک کی تلاش میں لائنوں میں کھڑے تھے اور صیہونی حملے میں مارے گئے جبکہ اس حملے میں پینتالیس زخمی بھی ہوئے- خوراک کی تلاش میں لائنوں میں کھڑے فلسطینیوں پر صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں میں اب تک مجموعی طور پر دوہزار پانچ سو اکہتر شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد اٹھارہ ہزار آٹھ سو سترہ ہو گئی ہے۔

 

غزہ میں سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی کل تعداد چھیاسٹھ ہزار پچپن اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار تین چھیالیس ہو گئی ہے

 

ٹیگس