Apr ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکی سعودی جنگی طیاروں کی بمباری

امریکی - سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر دس بار بمباری کی ہے۔

صوبہ صعدہ میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سعودی جنگی طیاروں نے سحار، باقم اور حیدان میں رہائشی علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ کے مختلف علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری بھی کی ہے۔رازح شہر کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے میزائل حملے اور گولہ باری میں علاقے کے لوگوں کی کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب صوبہ الحدیدہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ حیس شہر کے رہائشی علاقوں پر امریکی- سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

ٹیگس