Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کی غلط پالیسی، افغانستان بڑی طاقتوں کی رقابت کا مرکز

امریکہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے افغانستان اس وقت مشکلات سے دوچار ہے۔

افغان نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکی حکمت عملی نے افغانستان کو بڑی طاقتوں کے درمیان رقابت کے ایک میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان عوام چاہتے ہیں کہ افغانستان دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون کے مرکز میں تبدیل ہو مگر امریکہ کی مبہم اور پیچیدہ حکمت عملی اس بات کا باعث بنی کہ افغانستان مغربی ملکوں کے درمیان رقابت کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دنیا کی بڑی طاقتوں کی حیثیت سے اپنے پڑوسی ملکوں منجملہ ایران، چین، ہندوستان اور روس کی مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے نائن الیون کا بہانہ بنا کر افغانستان پر چڑھائی کی اور کئی سال سے افغانستان پر قابض رہنے کے باوجود نہ فقط امریکہ افغانستان میں امن قائم کر سکا بلکہ امریکہ کی اس ملک میں موجودگی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات پہلے سے کہیں زیادہ ہو رہے ہیں اور افغان عوام امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

ٹیگس