Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • نوجوانوں کو ان کا دن مبارک

11 شعبان المعظم سنہ ۳۳ ہجری کو فرزند ارجمند حضرت امام حسین (ع) شبیہ رسول خدا (ص) حضرت علی اکبرعلیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔اس دن کو ایران میں یوم نوجوان کا نام دیا گیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد حضرت امام حسین (ع) کے فرزند حضرت علی اکبر(ع) کی ولادت باسعادت کو یوم نوجوان کا نام دیا گیا ہے۔ اس روز نوجوانوں کے لئے مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور نوجوانوں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ اس دور کے نوجوان حضرت علی اکبر(ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین مبین اسلام اور معاشرے کے محروم اورغریب طبقے کی خدمت کر سکیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک اس مبارک موقع پرتمام ناظرین، سامعین اور اپنے چاہنے والوں خاص طور پرنوجوانوں کوہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس