Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۰
ماہ شعبان کو ماہ رحمت و مغفرت اور ماہ رسولِ رحمت کہا جاتا ہے۔ اس ماہ خصوصاً اسکے آخری ایام کے لئے ہادیان دین نے کچھ خاص اعمال انجام دینے کی ہدایات فرمائی ہیں۔ یہ مہینہ درحقیقت بعد کے مہینے یعنی ماہ رمضان کے استقبال کی تیاری کا مہینہ ہے اور اللہ کے خاص بندے اس مہینے میں خود کو رمضان المبارک کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔