ایران پر امریکی پابندیاں اور متحدہ عرب امارات کی تقلید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i324648-ایران_پر_امریکی_پابندیاں_اور_متحدہ_عرب_امارات_کی_تقلید
متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران پر امریکی پابندیاں اور متحدہ عرب امارات کی تقلید

متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں اور شخصیات پر امریکہ نے پابندی عائد کی اور  متحدہ عرب امارات نے بھی انھیں اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خزانہ نے کل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ رابطوں کے بہانے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کیں۔

امریکہ کی جانب سے یہ پابندیاں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے صرف 2 روز بعد عائد کی گئیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو جوہری معاہدے سے علیدگی کا اعلان کیا تھا جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔