May ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ایران میں مظاہرے

ماہ رمضان کے پہلے جمعے کو ایرانی عوام نے ملک گیر مظاہرے کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنے شدید غم و غصے اور نفرت کا اعلان کیا -

ایران بھر میں نماز جمعہ کی  ادائیگی کے بعد ہونے والے وسیع مظاہروں میں شریک لوگ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

مظاہرین خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات نیزعالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کے ساتھ ساتھ مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ اور مردہ باد آل سعود کے نعرے بھی لگار ہے تھے۔

ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدمات کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ مظاہروں میں شریک لوگ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت میں نعرے لگار ہے تھے-

قابل ذکر ہے کہ چودہ مئی کو غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی بربریت میں ساٹھ فلسطینی شہید اور تین ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس