داعش کے خودکش حملے میں 26 شامی فوجی جاں بحق
May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
دہشتگرد گروہ داعش کے کار بم دھماکے میں 26 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق کل رات شام کے علاقے تدمر میں شامی فوجیوں کے بیس پر دہشتگرد گروہ داعش کے کار بم دھماکے میں 26 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
داعش دہشتگردوں نے شامی فوج سے شکست کھانے کے بعد اب شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ خودکش حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
شام کی فوج نے 19 نومبر 2017 کو ایران کے فوجی مشیروں، عوامی رضاکار فورسز اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے بوکمال شہر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد داعش دہشتگرد دیرالزور اورحمص کے اطراف میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔