اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی میڈیا کے کردار کی تعریف
Jun ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں فلسطینی ذرائع ابلاغ کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ اسرائیل کے ساتھ ابلاغیاتی جنگ میں کامیاب رہے ہیں اور انہوں نے علاقے کے حقائق اور واپسی مارچ کی خبروں کو پوری تندھی کے ساتھ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا ہےحماس کے سربراہ نے کہا کہ بیت المقدس ایک اسلامی اور عرب شہر تھا ، ہے اور آئندہ بھی رہے گا اور امریکی اسرائیلی اقدامات اس علاقے کی اسلامی وعربی شناخت کو تبدیل نہیں کرسکیں گے۔اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ وسائل کی کمی کے باوجود اسرائیل اور اس کے حامیوں کی ابلاغیاتی اجارہ داری کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔