Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملے

شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے ادلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے کم از کم تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
دوسری جانب فوعہ و کفریا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے الی جھڑپوں میں شیعہ مسلمان آبادی کے چھے مدافع شہید ہو گئے۔
اس علاقے میں تین روز قبل جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔ فوعہ و کفریا میں اس وقت بھی آٹھ ہزار شہری کہ جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں، دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ اٹھائیس مارچ دو ہزار پندرہ سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے اور دہشت گرد روزانہ اسے اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ٹیگس