Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں آمریت کو مستحکم بنانے کی کوشش

بحرین کی جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعتوں اور تنظیموں کے اراکین کو انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت سے محروم رکھے جانے کو آمریت اور اسی طرح شاہی حکومت کو مستحکم بنائے جانے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ بحرین کی حکومت، اس طرح کی تبدیلیوں کے ذریعے بحرینی عوام کی حکومت مخالف تحریک کے نتیجے میں حاصل ہونے والی سیاسی شکست و ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس بیان میں بحرینی گروہوں اور جماعتوں کے اراکین کو انتحابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت سے محروم کرنے کی حکومت کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی عمل کے حصول کی حقیقی راہ کے آغاز کے عنوان سے اعلامیہ بحرین پر تاکید گئی ہے۔

جمعیت الوفاق نے حال ہی میں بحران بحرین کے حل کے مقصد سے تیرہ شقوں پر مشتمل ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے شاہ نے گیارہ جون کو ایک قانون پر دستخط کئے ہیں جس میں جمعیت الوفاق سمیت کالعدم قرار دی جانے والی تمام تنظیموں، گروہوں اور جماعتوں کے کارکنوں پر انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت کرنے پر پابندی عائد کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔

ٹیگس