Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہروں میں ایک بار پھر شدت پیدا ہوگئی ہے اور ابوصبیح کے علاقے میں لوگوں نے شبانہ مظاہرے شروع کر دیئے ہیں۔

خبروں کے مطابق ابو صبیح کے علاقے میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ طاقت کے استعمال کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران مختلف شہروں میں پرامن مظاہرے کیے ہیں جبکہ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے پرتشدد اقدامات اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت نے ملک میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ہزاروں غیر ملکیوں کو شہریت دی ہے جبکہ حکومت کی مخالفت کرنے والوں کو کڑی سزائیں سنانے کے علاوہ ان کی شہریت سلب کرنے کا حکم دیا ہے۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی عوام شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس