Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • عید کے موقع پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

بحرینی عوام نے عیدالفطر کے موقع پر مظاہرہ کرتے ہوئے نامور بحرینی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے جاری فوجی محاصرے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے مظاہرے کے دوران آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، بحرینی شہدا منجملہ علی الشیخ کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور بحرینی شہدا سے تجدید عہد کیا۔

بحرینی عوام نے عیدالفطر کے موقع پر بحرینی شہدا کے قبرستان جا کر ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور لواحقیقن سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بحرین کی حکومت نے جون دو ہزار سولہ سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصور کر رکھا ہے اور وہ اس علاقے میں نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی ہے۔

ٹیگس