Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف عراقی کردستان کی سرزمین  استعمال کرنے کی اجازت نہیں

عراقی کردستان کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

عراقی کردستان کی انتظامیہ کے ترجمان صفین دیزایی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں مشترکہ سرحد سے دہشتگردوں کے ملک میں داخلے کی کوشش اور پھر جھڑپ کے واقعہ پر کُرد حکام سے احتجاج کیا تھا.

عراقی کردستان کے ترجمان نے ایران، عراق مشترکہ سرحد پر دہشتگردی کے واقعے اور اس پر ایرانی ردعمل سے متعلق کہا کہ ہم ایران اور عراقی کردستان کے درمیان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ سرحد پر حالیہ واقعے سے متعلق تحقیقات ہوں گی جس کے لئے ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

عراقی کردستان کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد عناصر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرد سرزمین کو ایران اور ترکی کے خلاف استعمال نہ کریں کیونکہ عراقی کردستان  سے کسی بھی گروپ کو ایسی کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی عراقی کردستان کے ساتھ ملحقہ مشترکہ سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے بعد اربیل میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے اعلی نمائندے نے گزشتہ دنوں کرد حکام سے احتجاج کیا اور اس حوالے سے احتجاجی مراسلہ بھی حوالہ کیا گیا.

 

ٹیگس