Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وفد بحرین کا دورہ کرے گا

بحرین میں سرکاری سطح پر ہونے والی کانفرنس میں اسرائیلی وفد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

رشیا ٹوڈے عربی کے مطابق اس بات کا انکشاف بحرین کے محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ کے اعلی عہدیدار منیر بوشاقی نے کیاہے - انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس چوبیس جون سے چار جولائی تک اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تعاون سے منعقد ہوگی جس میں اسرائیل سمیت دنیا بھر سے دوہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔سعودی عرب میں سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اگرچہ دوہزار پندرہ سے پہلے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات رہے ہیں تاہم یہ تعلقات محدود اور خفیہ تھے۔تین عرب ملکوں سعودی عرب بحرین اور متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے متعدد اقدامات انجام دیئے ہیں۔

ٹیگس