Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • عراق میں12 تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی

عراق کے وزیراعظم نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی عدالت کی طرف سے عراق میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت  پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہوا ہے انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

عراقی وزیر اعظم کا یہ حکم حال میں دہشت گردوں کی طرف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا بے دردی سے سرکاٹنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔

ٹیگس