Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • بحرین کی الجو جیل میں قیدیوں کی ابتر صورت حال

بحرین میں سوشل میڈیا پر الجو جیل میں سیاسی قیدیوں کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ الجو جیل کے قیدی نہایت سخت حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی سرگرم بحرینی کارکن ابتسام الصائغ نے سیاسی قیدیوں کے بیمار ہو جانے پر بھی انھیں طبی مراکز منتقل نہ کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی ابتر صورت حال کے باوجود ان پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں خطرناک بیماریوں میں مبتلا سیاسی قیدیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بحرین کی انسانی حقوق کی کارکن ابتسام الصائغ کے مطابق جیل کے اندر بجلی کاٹ دی گئی ہے اور سیاسی قیدیوں کو شدید گرمی میں قید و بند کی سخت صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں جبکہ انھیں مناسب خوراک بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے اور سڑا کھانا کھلائے جانے کی وجہ سے یہ سیاسی قیدی، فوڈ پائیزن جیسے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں-

الوفاقیون نیوز چینل نے بھی بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے اس قسم کے اقدامات کو سیاسی قیدیوں کے خاموش قتل عام سے تعبیر کرتے ہوئے ان قیدیوں کی نجات کے لئے بھرپور کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس