صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ وہابی دہشت گردوں کے وجود سے پاک
شامی فورسز نے اسرائیل کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کا امریکہ اور اسرائیل نواز وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے سرحدی گزرگاہ نصیب کو بھی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔
شامی فوج کے مطابق صوبہ درعا میں پانچ گاؤں پر قبضہ باقی رہ گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا ارادہ تھا کہ وہ اسرائیل اور خلیج فارس کے عرب ممالک کی حمایت سے شام کے جنوبی علاقہ میں باقی رہیں لیکن شامی فوج نے ان کے تمام منصوبے ناکام بنادیئے۔
ادھر شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔