صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے سٹیلائٹ چینل پر پابندی
Jul ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبـوضہ علاقوں میں قدس سیٹلائٹ چینل کی نشریات بند کر دیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فیصلے کے مطابق اب سن انّیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں قدس سیٹلائٹ چینل کی نشریات پر پابندی ہو گی۔صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے اس چینل کی نشریات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے ادارے اور انٹیلی جینس تنظیم کے انتباہ پر عمل میں لایا گیا ہے۔قدس چینل کے دفتر کے سربراہ عماد الافرنجی نے صیہونی حکومت کے اس اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس چینل پر اس لئے پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ چینل صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا تھا۔