Jul ۲۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • شامی حکومت اور کردوں کے درمیان جنگ کے خاتمے پر اتفاق

شام کی حکومت اور مسلح کردوں کی تنظیم کرد ڈیموکریٹک کونسل نے مذاکرات کے بعد جنگ کے خاتمے پر اتفاق کرلیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک کونسل نے جس کی اکثریت کردوں پر مشتمل ہے، اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کے تحت ایک دوسرے کے خلاف جنگ ختم کرنے کا سمجھوتہ ہوگیا ہےبیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران بات چیت کو آگے بڑھانے اور تشدد اور خون خرابے کے خاتمے کے لیے مختلف سطح پر ورکنگ گروپ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیاہےسیرین ڈیموکریٹک یونین کے ایک سینیئر عہدیدار سھانوک دیبو نے بھی حکومت شام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کردملیشیا کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے نے ان لوگوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو شام کی تقسیم کے خواب دیکھ رہے تھے۔ سھانوک دیبو نے مزید کہا کہ کرد فورس خود کو شامی فوج کا حصہ سمجھتی ہیں بہت جلد اس میں ضم ہوجائے گی۔شام کے صدر بشار اسد چند روز قبل کہا تھا کہ کرد ڈیموکریٹک فورس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہئیں بصورت دیگر شامی فوج ان کے خلاف آپریشن پر مجبور ہوگی۔ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے جنوبی صوبے درعا میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جملہ نام کے ایک اہم اور اسٹریٹیجک علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔ اس دوران ہونے والی شدید لڑائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔شامی حکومت کے مخالفین سے وابستہ سیرین آبزرویٹری گروپ فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ شامی فوج ملک کے جنوبی صوبوں کے اٹھانوے فی صد علاقے پر اپنی عملداری قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹیگس