Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی

شام کی فوج نے ملک کے شمال مشرقی صوبے سویدا میں دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغرملحہ علاقے اور سنیم پہاڑیوں پرکنٹرول کرلیا ہے۔

شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج سویدا کے مشرق میں پیشقدمی کرتے ہوئے خربہ الامباشی اور خربہ الہاریہ کے قریبی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب شامی فوج الزلف کی سمت سے بھی پیشقدمی کرتے ہوئے الخربہ کے قریب دو کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے یہ علاقے الصفا شہر کے قریب واقع ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ در اصل شامی فوج اس علاقے کے الصفا شہر کا محاصر کرنا چاہتی ہے جو سویدا صوبے میں داعش کا سب سے اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح صوبہ سویدا کے مشرقی ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں پر بھی کنٹرول کرلیا ہے۔

اس درمیان شام کے جنگی طیاروں نے صوبہ سویدا کے قبرالشیخ حسین نامی علاقے میں داعش کے کمانڈ سینٹر پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم ستر دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ٹیگس