Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • شامی دہشت گردوں کو سو ملین ڈالر کی سعودی امداد

سعودی حکومت نے امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کو سو ملین ڈالر کی مالی امداد دی۔

 ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت، بحران شام کے آغاز سے اب تک شام میں سرگردہشت گردوں اور حکومت مخالف دھڑوں کی بھرپور حمایت کرتی چلی آرہی ہے۔

     امریکہ اور اس کے اتحادی سن دوہزار چودہ سے ، داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد قائم کرکے شام میں اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

     امریکہ نے اس غیر قانونی اتحاد کے قیام کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے اجازت لی ہے اور نہ ہی شام کی حکومت نے اسے اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اجازت دی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم اس نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے فضائی حملوں میں ہزاروں شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام نے بارہا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملے بند کرائے۔

 

ٹیگس