جنگ بندی کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا امریکہ پر دباؤ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i452747-جنگ_بندی_کے_لیے_متحدہ_عرب_امارات_اور_سعودی_عرب_کا_امریکہ_پر_دباؤ
اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جنگ بندی کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
(last modified 2026-03-06T13:59:55+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا امریکہ پر دباؤ

اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جنگ بندی کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے ایک با خبر ذریعہ نے المیادین چینل کے نمائندے کو بتایا ہے کہ بہت سے عرب ممالک، خاص طور سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب، جنگ بندی کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عرب ممالک واشنگٹن کے پریشر گروپوں کے ذریعہ جنگ رُکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اطلاعات کے مطابق اس امریکی ذریعہ نے زور دے کر کہا کہ عرب ممالک کے اس اقدام کی وجہ مالیاتی منڈیوں کی ابتر صورت حال اور تیل کی برآمدات میں مشکلات کھڑی ہونا ہے جس سے عرب ممالک کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔