عید الاضحیٰ ایثار و قربانی کی مثال
Aug ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
ایران،پاکستان اور ہندوستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کریں گے جب کہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔
عید الاضحٰی کے موقع پرپاکستان میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔