Aug ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  •  عیدالاضحی مسلمانوں کو مبارک ہو

ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

آج ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں کروڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے عید بندگی یعنی عیدالاضحی کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات میں شرکت کرکے اپنے پروردگار کے حضور بندگی اور اطاعت کا شاندار جلوہ پیش کیا -

مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز کی ادائیگی کے موقع پر لوگوں نے امن عالم اور خاص طور پر عالم اسلام میں امن و سلامتی کی دعا کی جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

 نمازعید کے بعد مسلمانوں نے حضرت ابراہیم (ع) کی سنت پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع کیا جو بدستور جاری ہے -

عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی منڈیوں میں بھی خوب گہماگہمی دیکھنے کو ملی ۔

اس مبارک اور پر مسرت موقع پرسحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس