Sep ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے بحری مارچ پر صیہونی فوج کا حملہ

غزہ کی شمالی سرحدوں کی جانب چھٹے بحری مارچ کے شروع ہوتے ہی غاصب صیہونی فوجیوں نے اس بحری مارچ میں شامل کشتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اس سے پہلے بھی صیہونی فوجیوں نے پانچ بحری مارچ اور ریلیوں کو کچل دیا تھا۔ یہ بحری مارچ  یا ریلیاں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے انجام پارہی ہیں۔ 

فلسطین الیوم نے خبردی ہے کہ طلبا، اورسرگرم کارکنوں کو لے کر دسیوں کشتیوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے الصیادین بندرگاہ سے اپنا مارچ شروع کیا لیکن صیہونی فوجیوں نے اس بحری مارچ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں کم سے کم ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔

اس درمیان غزہ کا محاصرہ توڑنے کی مہم چلانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ توڑ نہیں دیا جاتا اس وقت تک واپسی مارچ جاری رہے گا۔

جمہوری محاذ برائے فلسطین کے رہنما طلال ابو ظریفہ نے بحری مارچ میں شریک لوگوں کو صیہونی فوجیوں کے ذریعے نقصان پہنچائے جانے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے زمینی اور بحری مارچ جاری رہے گا۔

فلسطینی عوام گذشتہ تیس مارچ سے پرامن واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے دوران  غاصب صیہونی فوجی ایک سو اسّی سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور انیس ہزار سے زائد  کو زخمی کرچکے ہیں۔

ٹیگس