حقانی نیٹ ورک کا سرغنہ جلال الدین حقانی کا انتقال
Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ گوریلا جنگ لڑنے والے حقانی نیٹ ورک کا سربراہ جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گیا۔
الجزیرہ نے افغان طالبان سے منسوب بیان کو رپورٹ کیا ہے جس میں جلال الدین حقانی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
آج صبح سامنے آنے والی خبر میں افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کافی عرصہ سے بیمار تھا جس کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔
افغان میڈیا سمیت متعدد بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے بھی طالبان کے ذریعہ سامنے آنے والی خبر کی تصدیق کی ہے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلال الدین حقانی زندگی کے آخری ایام میں طویل عرصہ سے بیمارتھے۔
حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا ایسا حصہ قرار دیا جاتا ہے جس نےموجودہ افغان حکومت کے خلاف ہونے والی متعدد کارروائیاں بھی کی ہیں۔