عراق میں عزاداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ دیالی میں عزاداری میں مشغول انجمنوں پر دہشت گردوں کے حملے کے منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورس کے رضاکار دستے حشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں عاشورا ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں کے عزاداروں پر حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کی بریگیڈ 24 نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حسینی عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ، اس کارروائی کے دوران آٹھ دستی بم بھی برآمد کئے گئے۔