Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • نجف : صحن علوی میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی تعمیر کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی

نجف اشرف میں حرم حضرت علی علیہ السلام کے احاطے میں صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی تعمیر کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی، ایرانی اور عراقی حکام کی موجودگی میں اس صحن کے افتتاح کے دوران کی گئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: نجف اشرف سے ارنا کے نامہ نگار کے مطابق اس ڈاک ٹکٹ میں حضرت زہرا (س) کے صحن اور شبستان نیز بارگاہ امیرالمومنین علیہ السلام کے گنبد کی تصویر کو منعکس کرکے پرنٹ اور تقسیم کیا گیا اور اسے یونیورسل پوسٹل یونین کے ایک سو اٹھانوے رکن ممالک کو بھیجا گیا ہے۔

اس تقریب کے دوران فنکاروں، انجینئروں اور حرم مطہر علوی، صحن اور شبستان حضرت زہرا (س) کے روضہ مبارک کے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والوں کے اعزاز میں بھی ایک تقریب شامل تھی۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

حرم علوی کے متولی سید عیسی الخرسان نے بھی ان کی کوششوں اور خدمات پر شکریہ ادا کیا اور اس عظیم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں شریک ایرانی عوام اور ماہرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس یادگار پروجیکٹ کی تعمیر کی تکمیل میں ان کے کردار کو قابل قدر قرار دیا۔

 

 

 

ٹیگس