Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق، ایران اور رضاکار فورسز کی حمایت میں مظاہرے + ویڈیو

عراق میں بصرے کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر شرپسند اور دشمنوں سے وابستہ آلہ کار عناصر کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت اور رضاکار فورس حشد الشعبی کی حمایت کی۔

عراق میں بصرے کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرتے ہوئے، ایسی حالت میں کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں عراق اور ایران کے پرچم اٹھا رکھے تھے، بصرہ  شہر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر شرپسند اور دشمنوں کو آلہ کار عناصر کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی اور حکومت عراق اور عوام کی جانب سے عراق میں امریکی مداخلت اور سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

سات ستمبر کو احتجاج و بدامنی کے ماحول سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ شرپسند و موقع پرست عناصر نے تخریبی کارروائیاں انجام دیں اور اور بصرے میں مختلف عراقی جماعتوں کے دفاتر، سرکاری املاک اور ایران کے قونصل خانے کو نذرآتش کر دیا۔

 

ٹیگس