Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے میں دھماکہ

شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے میں دھماکے سے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں برطانوی ، چچن اور ترکی شہری شامل ہیں

شام کے شمالی صوبے ادلب  کے شہرترمانین میں کیمیائی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے کارخانے میں زور دار دھماکہ ہوا -

یہ کارخانہ ترکی کے ساتھ شام کی سرحد پر واقع ہے -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے دہشت گردوں نے ذرائع ابلاغ اور وائٹ ہیلمٹ گروپ کے ساتھ مل کر شامی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کاالزام لگانے کا مختلف بہانہ بنایا تھا لیکن خبری ذرائع کی بروقت اور صحیح اطلاع رسانی کی وجہ سے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا یہ پروپیگنڈہ ناکام ہوگیا -

شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ گذشتہ اپریل کے مہینے سے اب تک تقریبا چار سو دہشت گرد ادلب ، حماہ اور حلب میں شامی فوج کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں -

شام کا بحران امریکا اسرائیل اورعلاقے کی  بعض رجعت پسند حکومتوں نے دہشت گردوں کے ذریعے شروع کرایا تھا اس بحران کامقصد علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا -

ٹیگس