Oct ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  •  عراق کے نومنتخب وزیراعظم عادل المہدی کی تقریب حلف برداری

عادل المہدی نے کل عراق کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

عادل المہدی کی جانب سے عراق کے نئے وزیراعظم  کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے عادل المہدی کے معرفی شدہ 14وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیا۔

عراق کے نومنتخب وزیراعظم 'عادل المہدی' نے نئی حکومت کے لئے آئندہ روڈ میپ کو متعارف کر دیا ہے جس میں عراق کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم نے  کہا کہ عراق ہرگز دوسرے ممالک بالخصوص دوست ریاستوں کے خلاف محاذ آرائیاں نہیں کرے گا کیونکہ عراق کے اپنے دوست ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات ہیں۔

ٹیگس