Oct ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran

اربعین حسینی میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے عوام کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر کربلا میں موجود ہے اور زائرین کی تعداد میں بدستوراضافہ ہو رہا ہے۔

کربلا میں اس وقت ہر جگہ عزاداری ہو رہی ہے اور زائرین سینہ زنی اور نوحہ خوانی کر کے اشک غم بہا رہے ہیں۔ اربعین مارچ کی روایت صدیوں پرانی ہے اور عاشقان اہلبیت اطہار علیہم السلام صدیوں سے اربعین کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک پیدل چلتے تھے لیکن پچھلے چند برسوں سے اس مارچ نے آفاقی شکل اختیار کر لی ہے اور دنیا کا شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو گا جہاں سے زائرین اور عاشقان اہلبیت اطہار اربعین مارچ میں شرکت کے لئے عراق نہ پہنچتے ہوں-

ٹیگس