Nov ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق

ملائیشیا کے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت کوالالمپور میں ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد آئندہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے اور یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق ہوا ہے، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خزانہ، نجکاری،سیاحت خوراک اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی دونوں سربراہان مملکت میں اتفاق ہوا ہے۔

اس سے قبل ملائیشیا میں عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہےجبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان ویزے کےجزوی خاتمے کے معاہدے پردستخط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ رات 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی رزاق داؤد بھی ہیں

پاکستانی وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دی ہے، دورے کے دوران دونوں ملکوں میں تجارت، ماہرین کے تبادلوں اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوگی۔

 

ٹیگس