پاکستان پیپلزپارٹی کا ستائیسویں آئینی ترمیم میں صدر کو تا عمر استثنیٰ دینے کا مطالبہ
Nov ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
پاکستان میں پیپلزپارٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم میں صدر مملکت کے لئے تا عمر استثنی اور قومی احتساب بیورو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے تعلق سے مذاکرات میں پیپلزپارٹی نے صد کے لئے تا حیات استثنی اور قومی احتساب بیورو کا خاتمہ بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے بارے میں مذاکراتی ٹیم کے رکن مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ جن نکات پر اتفاق ہوگیا ہے انہیں ترمیم میں شامل کرلیا گیا ہے اور جن پر اتفاق نہیں ہوا ہے، وہ حذف نہیں ہوئے ہیں بلکہ ابھی زیر بحث ہیں۔انھوں نے کہا کہ احتساب بیورو کے خاتمے پر مسلم لیگ نون بھی متفق ہے جس پر میثاق جمہوریت میں اتفاق ہوا تھا۔