Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کا کیمیائی حملہ

شام کے الپپو کے رہائشی علاقے میں دہشت گردوں نے کلورین سے بھرے گولے داغے جس کی وجہ سے 100 افراد زخمی ہو گئے۔

شام کے اخبار ’الوطن‘ نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دہشت گرد گروپوں کے ارکان نے ہفتہ کو الخالدیہ اور الزہراکے ساتھ ساتھ نلے اسٹریٹ کے محلوں میں کلورین سے بھرے گولے داغے۔ اس کے بعد کم از کم چار بچوں کو سانس لینے میں دقت اور دیگر کو مخصوص زہر کی علامات کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

راضی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ 100 زخمیوں کو ہفتہ کی آدھی رات اسپتال لایا گیا اور ان تمام کو آئی سی یومیں داخل کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق زخمیوں کو زہریلی گیسوں کی وجہ سےسانس لینے میں دقت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگرد مہلک اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس